شندور پولو فیسٹیول چترال  کے نام ، گلگت بلتستان کو 5 کے مقابلے 7 گول سے شکست دے دی

شندور پولو فیسٹیول چترال  کے نام ، گلگت بلتستان کو 5 کے مقابلے 7 گول سے شکست دے دی

شندور: شندور پولو فیسٹیول  اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ شندور پولو فیسٹیول  میں چترال کی ٹیم نے گلگت بلتستان کی ٹیم کو شکست دی ہے ۔تین روزہ تاریخی شندور  پولو فیسٹیول چترال نے اپنے نام کیا ہے۔ پولو فیسٹیول میں چترال نے گلگت بلتستان کو 5 گول کے مقابلے 7 گول سے شکست دی ہے۔ 

کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔اختتامی میچ میں کیلاشی رقص سمیت مختلف بینڈز نے فن کا مظاہرہ کیااور پیراگلائیڈنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔سکولوں کے طلبا نے خصوصی ملی نغمے بھی پیش کیے۔

 شندور پولو گراؤنڈ سطح سمندر سے 12 ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر ہے، اس گراؤنڈ میں ہر سال موسم گرما میں چترال اور گلگت کی پولو کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔

شندور پولو فیسٹول کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے علاقے کا رخ کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ اعلی سول اور ملٹری حکام سمیت انتظامیہ کے عہدیداران، بڑی تعداد میں علاقے کی عوام اور دیگر مہمان بھی شرکت کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں