راجستھان: بھارت کی ریاست راجستھان میں فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ راجستھان کے شہر چھرو میں پیش آیا جہاں طیارہ گرنے سے علاقے میں زور دار دھماکہ ہوا اور ہر طرف دھواں پھیل گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی خبر سامنے آئی تھی، تاہم بعد میں بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے نے تصدیق کی کہ طیارے کا پائلٹ حادثے میں جان کی بازی ہار گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق طیارہ زمین سے ٹکرانے کے فوراً بعد زور دار دھماکہ ہوا، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جاری ہیں۔