لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں پہلے مزاحمت ہوتی ہے اور پھر مفاہمت کی راہ نکلتی ہے، مذاکرات ہمیشہ کسی نہ کسی بہتری کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔
احتساب عدالت راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے، حالات بہتر ہوں گے۔