اسلام آباد:بجٹ سے قبل ہی سابق صدر آصف علی زرداری نے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کیلئے ایک بیٹھک میں بلا لیا جہاں ان کے اعزاز میں اعشائیہ دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے بجٹ سے پہلے اتحادی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، چوہدری شجاعت حسین اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت اتحادی رہنما شریک ہوئے ۔
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے حکومتی جماعتوں کے سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ
— PPP (@MediaCellPPP) June 9, 2022
اسلام آباد: زرداری ہاؤس میں حزب اقتدار کی جماعتوں کے اجلاس میں ہونے والے عشائیے میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال@AAliZardari pic.twitter.com/7gVzT2Yaz9
ضیافت کےد وران اتحادی قیادت نے بجٹ کو حتمی شکل دینے کے ساتھ سیاسی معاملات پر بات چیت کی ،بجٹ کے بعد کے ممکنہ حالات اور پنجاب کی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی الیکشن بھی زیر غور آئے۔