اتحادی جماعتوں کیساتھ اہم بیٹھک ،اندرونی کہانی سامنے آگئی 

Shahbaz Sharif,PMLN,Gas Pressure, Opposition Leader

اسلا م آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کی اتحادی جماعتوں کیساتھ اہم بیٹھک ہوئی جس میں عمران خان کا نئے الیکشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اگست 2023تک اپنی مدت پوری کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم شہباز  شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں حکومتی اتحادیوں کی سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری قانونی رائے لی جائے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  الیکشن کے حوالے سے انتخابی اصلاحات کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

اجلاس میں اتحادی رہنماوں وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ  ہم حکومت کے ساتھ ہیں، ہر فیصلے میں ساتھ کھڑے ہوں گے۔اتحادیوں نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ معیشت کے استحکام کےلیے فوری اقدامات کیے جائیں اور کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپ کی قدر میں استحکام کےلیے معاشی ٹیم فوری اقدامات کرے۔

معیشت کی بہتری کےلیے آئی ایم ایف پروگرام کو فوری حتمی شکل دی جائے۔اجلاس میں اتحادی رہنماوں نے معیشت کی بہتری کےلیے حکومت کے سخت فیصلوں پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں گفتگو کی گئی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں ممکنہ سیاسی بحران سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں۔