Get Alerts

بھارت سے تمام مسائل کا حل کشمیر سے جڑا ہے، پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: بلاول بھٹو زرداری

بھارت سے تمام مسائل کا حل کشمیر سے جڑا ہے، پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد  :  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل کی جڑ کشمیر ہے، اور ان کا حل بھی وہیں سے نکلتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے اور ہمیشہ امن و مذاکرات پر یقین رکھتا ہے، لیکن اگر بھارت نے پانی روکا تو اسے اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور بھارت کو یہ اختیار نہیں کہ وہ اس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے اور پہلگام حملے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر ڈال دیا، حالانکہ پاکستان نے ہر موقع پر سفارتکاری اور بات چیت کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیر، پانی اور دیگر تمام مسائل پر کھلے دل سے بات چیت چاہتا ہے، لیکن امن صرف سیز فائر سے نہیں بلکہ سنجیدہ مذاکرات سے ممکن ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطے میں جنگ بندی کی کوششوں کو بھی سراہا۔

ٹیگز: