Get Alerts

پنجاب بجٹ تجاویز: پنجاب اسمبلی کے ترقیاتی کاموں کے لیے ساڑھے 7 ارب اور ڈی جی پی آر کے لیے سوا 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

پنجاب بجٹ تجاویز: پنجاب اسمبلی کے ترقیاتی کاموں کے لیے ساڑھے 7 ارب اور ڈی جی پی آر کے لیے سوا 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

لاہور: پنجاب کے نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، جس کے تحت مختلف محکموں کی جانب سے ترقیاتی اسکیموں کے لیے اربوں روپے کی تجاویز محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہیں۔بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب اسمبلی اور ڈی جی پی آر (DGPR) کے لیے درج ذیل اہم ترین ترقیاتی فنڈز رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
 پنجاب اسمبلی کے لیے مجموعی طور پر 7 ارب 41 کروڑ 57 لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔    اسمبلی اپ گریڈیشن اور سکیورٹی: اسمبلی کے کانفرنس سسٹم کی اپ گریڈیشن اور جدید حفاظتی آلات کی خریداری کے لیے 1 ارب 41 کروڑ 99 لاکھ روپے مانگے گئے ہیں۔
اسمبلی کی جاری ترقیاتی اسکیموں کے لیے 4 ارب 13 کروڑ 51 لاکھ روپے، جبکہ ایم پی اے ہوسٹل فیز ٹو کی تعمیر کے لیے 2 ارب 52 کروڑ 67 لاکھ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
 لاہور میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک ریلیشنز (DGPR) آفس کی اپ گریڈیشن، جدید خطوط پر استوار کرنے اور تزئین و آرائش کے لیے 2 ارب 27 کروڑ 29 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز بھی محکمہ خزانہ کو بھیج دی گئی ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب ان تمام تجاویز کا جائزہ لے کر انہیں آئندہ مالی سال کے حتمی بجٹ کا حصہ بنائے گا۔

ٹیگز: