Get Alerts

پنجاب بجٹ میں رمضان پیکج کے لیے 35 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

پنجاب بجٹ میں رمضان پیکج کے لیے 35 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

لاہور: پنجاب حکومت کے آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف اور مختلف شعبوں کی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز مختص کرنے کی تجاویز سامنے آ گئی ہیں۔

بجٹ تجاویز کے مطابق رمضان پیکج کے لیے 35 ارب روپے جبکہ سبسڈی کی مد میں 80 ارب روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ کسان کارڈ کے لیے 10 ارب روپے، جبکہ ہمت کارڈ اور اقلیتی کارڈ کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق سوشل سیکٹر کے لیے 176 ارب 77 کروڑ روپے، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لیے 202 ارب 45 کروڑ روپے جبکہ پروڈکشن سیکٹر کے لیے 37 ارب 79 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

سروسز سیکٹر کے لیے 32 ارب 60 کروڑ روپے اور گورننس، لاء اینڈ آرڈر کے لیے 36 ارب 73 کروڑ روپے مختص کرنے کا امکان ہے۔

بجٹ تجاویز میں سوشل ویلفیئر کے لیے 8 ارب 71 کروڑ روپے، محکمہ آبپاشی کے لیے 58 ارب 76 کروڑ روپے اور انرجی ڈیپارٹمنٹ کے لیے 9 ارب 96 کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اسی طرح لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے لیے 32 ارب 28 کروڑ روپے جبکہ سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ کے لیے 11 ارب 81 کروڑ روپے مختص کرنے کی توقع ہے۔

ٹیگز: