Get Alerts

مظفرآباد میں انٹیلی جنس بنیاد پر بڑا کریک ڈاؤن: چہلہ سے 5 مشتبہ افراد گرفتار، بھاری اسلحہ، گرنیڈ اور دشمن خفیہ ایجنسی سے روابط کا ریکارڈ برآمد

مظفرآباد میں انٹیلی جنس بنیاد پر بڑا کریک ڈاؤن: چہلہ سے 5 مشتبہ افراد گرفتار، بھاری اسلحہ، گرنیڈ اور دشمن خفیہ ایجنسی سے روابط کا ریکارڈ برآمد

مظفرآباد:قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دارالحکومت مظفرآباد میں انٹیلی جنس معلومات پر ایک انتہائی کامیاب اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملکی سلامتی کے خلاف رچی جانے والی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے چہلہ کے علاقے میں ایک ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ ٹارگٹڈ آپریشن حساس اداروں سے ملنے والی پختہ اطلاعات پر کیا گیا، جس کے دوران ملزمان کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور جدید مواصلاتی آلات برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 7 خودکار ہتھیار، متعدد دستی بم (گرنیڈ) اور دیگر جنگی سازوسامان برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے زیرِ استعمال لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر جدید مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے دوران برآمد شدہ ڈیجیٹل آلات کی فارنزک جانچ پڑتال سے انتہائی مشکوک روابط اور حساس نوعیت کا مواد سامنے آیا ہے۔
    سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان کے دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی کے ساتھ مبینہ رابطوں کے پختہ شواہد سامنے آئے ہیں، جنہیں باقاعدہ تحقیقاتی فائل کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ اس نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں اور جڑوں تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: