صدر جوبائیڈن کا ڈرون حملے روکنے کا حکم

صدر جوبائیڈن کا ڈرون حملے روکنے کا حکم
کیپشن: صدر جوبائیڈن کا ڈرون حملے روکنے کا حکم
سورس: file

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نےجنگ زدہ علاقوں سےباہرڈرون حملےروکنے کا حکم دے دیا ہے۔افغانستان،عراق اورشام کےعلاوہ دیگرمقامات پرڈرون حملوں سےپہلےاجازت لیناہوگی۔

ترجمان  پینٹا گون جان کربی کا کہنا ہے پابندی مستقل نہیں لگائی جارہی اس کامطلب یہ بھی نہیں کہ ڈرون حملےنہیں کیےجائیں گے۔ بین الاقوامی پارٹنرزکےساتھ انتہاپسندوں کےخاتمےکےلیےپرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں اورحملوں کے خطروں سےبخوبی آگاہ ہیں۔دوسری جانب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بائیڈن کےصدرمنتخب ہوتےہی فوجی قیادت کویہ نیاہدایت نامہ خفیہ طورپربھیج دیاگیاتھا۔

واضح رہے کہ صدر جوبائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بہت سے احکامات ختم کردیے ہیں ۔انہوں نے افغانستان میں طالبان کے ساتھ ہونے والے امریکا کے امن معاہدے پر بھی نظرثانی کا عندیہ دیا ہے۔ 

صدر جوبائیڈن نے تارکین وطن خصوصاً مسلمان ممالک کے باشندوں کے امریکا میں داخلے پر صدر ٹرمپ کی طرف سے لگائی گئی پابندی بھی ختم کردی تھی ۔