کراچی: وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔
تفصیلات مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے جہاں وہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے اور ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کر کے ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کراچی میں عوامی نمائندوں، پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی اور قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نیشنل سٹیڈیم میں احساس پروگرام کے تحت تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہے، اس کے بعد 2028ءتک کچھ نہیں ہو گا۔