Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی: وزیرِ اعظم پاکستان، شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر صوبائی وزراء نے کیا۔ وزیرِ اعظم نے کراچی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور نیو شالیمار ایکسپریس اور کراچی کینٹ سٹیشن پر جدید سہولتوں سے آراستہ انتظارگاہوں و لاؤنجز کا افتتاح کیا۔

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مقصد عوامی سہولتوں میں اضافہ اور پاکستان کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی جدید کاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے منصوبوں سے نہ صرف سفر کے دوران آرام میں اضافہ ہوگا، بلکہ اس سے کراچی کے شہریوں کو جدید سفری سہولتیں ملیں گی جو معیاری زندگی کی جانب ایک اور قدم ہے۔

ٹیگز: