Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر یو اے ای پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر یو اے ای پہنچ گئے

ابوظہبی  : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، جہاں ابوظہبی کے البطین ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ان کا استقبال یو اے ای کے صدر کے بھائی اور قومی سلامتی کے مشیر، شیخ طحنون بن زاید النہیان نے کیا۔

استقبالی وفد میں یو اے ای کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی احمد الشمسی، پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور دیگر پاکستانی سفارتی عملہ بھی شامل تھا۔

وزیراعظم کے ساتھ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

یہ دورہ یو اے ای کے صدر اور ابوظہبی کے فرمانروا شیخ محمد بن زید النہیان کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی اماراتی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، جن میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

ٹیگز: