Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی اور عالمی حالات کے پیش نظر آج اہم اجلاس طلب کرلیا

 وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی اور عالمی حالات کے پیش نظر آج اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی اور عالمی حالات کے پیش نظر آج دوپہر اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی انتظامی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور صوبوں اور وفاق کے درمیان اتفاق رائے سے قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری متوقع ہے۔

اجلاس میں عوام پر بوجھ کم کرنے کے اقدامات، سرکاری روابط کے لیے زوم کا استعمال، اسکولوں و کالجز کی کلاسز آن لائن اور سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم پالیسی پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے تاکہ موجودہ اقتصادی چیلنجز میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ 

ٹیگز: