لاہور : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سیریز میں نعیم الرشید میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
آن فیلڈ امپائرز کے طور پر کمار دھرماسینا، ایڈرین ہولڈ اسٹاک، غازی سہیل، تنویر احمد اور مسعود الرحمٰن مقرر کیے گئے ہیں۔سیریز کا پہلا میچ 11 مارچ کو کھیلا جائے گا۔