اسلام آباد: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والی تین میچز پر مشتمل بین الاقوامی ایک روزہ سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سیریز کے دوران علی نقوی ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ پہلے ایک روزہ میچ میں الیگزینڈر روارف اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جبکہ سائقَت شرف الدولہ تھرڈ امپائر اور راشد ریاض فورتھ امپائر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
دوسرے میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داری نبھائیں گے، جب کہ الیگزینڈر روارف تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔
تیسرے میچ کے لیے الیگزینڈر روارف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جبکہ سائقَت شرف الدولہ تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر کے طور پر مقرر کیے گئے ہیں۔یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے، اور کرکٹ کے شائقین کو راولپنڈی میں تین یادگار میچز دیکھنے کا موقع ملے گا۔