نقل زروں پر تو وزیراعلیٰ سندھ بھی نکل پڑے دورو ں پر

 نقل زروں پر تو وزیراعلیٰ سندھ بھی نکل پڑے دورو ں پر

کراچی:نقل اور بوٹی مافیا نے 15 پر چوں میں خوب من مانی کی تو مرا د علی شاہ کو بھی خیال آہی آگیا اور نکل پڑے کراچی کے امتحانی مراکز پر چھاپے مارنے ۔اعلان کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نقل مافیا کو بے نقاب کرینگے ، اب کوئی بچ نہیں سکے گا ۔

تفصیلات کے مطابق  سائیں سرکارکی وقت گزرنے کے بعد جاگنے کی روایت برقرار  ہے ۔ گیارہویں اور بارہویں کے پندرہ پرچوں میں نقل مافیا بے لگام رہا تو
سندھ سرکار کو بالآخر اسے قابو کرنے کا خیال آہی گیا ۔وزیراعلیٰ پروٹول اور انتظامیہ کے افسروں کے ساتھ  کراچی میں نقل رکوانے نکل پڑے۔مراد علی شاہ نے اسلامیہ کالج ،آشابھوانی سمیت شہر کے مختلف کالجوں میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا اورنقل کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کاجائزہ لیا ۔
مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ نقل کرانے والا کوئی بھی شخص بچ نہیں سکے گا۔نقل مافیا میں ملوث افراد کو بے نقاب کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے دورے کے باعث آج کراچی کے امتحانی مراکز میں نگرانی سخت کردی گئی ۔بعض امتحانی مراکز میں پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی تعینات کیے گئے جبکہ امیدواروں سے موبائل فونز بھی لے لیے گئے ۔

مصنف کے بارے میں