میتھی کے بیج چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کیلئے مؤثر قرار

چہرے کے داغ اور بالوں کیلئے انتہائی آسان گھریلو ٹوٹکا

 میتھی کے بیج چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کیلئے مؤثر قرار

سلانوالی : ماہرین نے میتھی کے بیج چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کیلئے مؤثر قرار دے دیئے۔ میتھی کے بیج چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کیلئے اکثر اوبٹنوں میں استعمال کئے جاتے ہیں، میتھی کے بیجوں کو پانی میں پیس کر ہفتے میں کم از کم 2 بار ایک گھنٹہ تک سر پر لگا کر دھونے سے بال گرنا بند اور لمبے ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ میتھی پیٹ سے  چھوٹے کیڑوں کو ختم کرتی ہے، ہاضمہ درست کرتی ہے، بلغمی مزاج  والوں کیلئے بہت مفید ہے، آنتوں کی کمزوری سے اگر دائمی قبض ہو تو میتھی کے سفوف کو گُڑ ملا کر صبح شام 5 گرام پانی کے ساتھ کھانے سے ناصرف دائمی قبض دور ہوتا ہے بلکہ بلکہ جگر کو بھی طاقت ملتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میتھی شوگر اور گھٹیا میں بہت مفید ہے، اس کیلئے میتھی کے تازہ پتے 10 گرام پانی میں پیس کر نہار منہ استعمال کریں، ذیابیطس کے علاج میں بھی میتھی کو انتہائی مؤثر پایا گیا ہے۔