وزیر اعظم نے عمران خان اور ان کے حواریوں کو فتنہ قرار دے دیا،کچلنے کا اعلان 

وزیر اعظم نے عمران خان اور ان کے حواریوں کو فتنہ قرار دے دیا،کچلنے کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتا ہے کہ ملک میں انارکی ہو۔ ہم سب کو ملک کر اس فتنے سے ملک کی حفاظت کرنی ہے۔اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوششوں کو بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ 

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اتحادیوں کے تعاون سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ ہم اتحادی حکومت ہیں، ماضی کو پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کی پہنچ میں ہوں، آپ کسی بھی وقت مجھ سے براہِ راست رابطہ کر سکتے ہین.یہ میری بطور خادم ِ پاکستان پارلیمانی پارٹی سے پہلی ملاقات ہے۔ اداروں کے خلاف پراپیگینڈے اور عوام کو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی مزموم سازش بے نقاب ہو چکی ہے۔ 

  

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر گزشتہ حکومت کو عوام کا صحیح معنوں میں درد ہوتا تو یہ آٹے، چینی اور اشیاءِ ضروریہ پر کمیشن کھانے کی بجائے عوام کو ریلیف دیتی اور ان کی قیمتوں کو کم کرتی۔ قرضے اور سیاست بچانے کیلئے لیے گئے  غلط فیصلوں کے خطرناک معاشی مسائل ملے۔ 

مصنف کے بارے میں