پارلیمنٹ کسی بھی ریاستی یا حکومتی عہدیدار کو طلب کرسکےگی,  ملزم کو 6 ماہ قید اور 10 لاکھ جرمانہ, توہین پارلیمنٹ بل کی قراداد پیش

پارلیمنٹ کسی بھی ریاستی یا حکومتی عہدیدار کو طلب کرسکےگی,  ملزم کو 6 ماہ قید اور 10 لاکھ جرمانہ, توہین پارلیمنٹ بل کی قراداد پیش

اسلام آباد:  رانا قاسم نون نے پارلیمنٹ کی توہین کو جرم قرار دینے کے بل کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش مجوزہ بل کے تحت پارلیمانی کمیٹی توہین پارلیمنٹ پرکسی بھی ریاستی یا حکومتی عہدیدار کو طلب کرسکےگی، توہین کے مرتکب ملزم کو 6 ماہ قید اور 10 لاکھ روپے جرمانےکی سزائیں دی جاسکیں گی۔

بل میں تجویز دی گئی ہےکہ 24 رکنی کمیٹی توہین پارلیمنٹ کیسز کی تحقیقات کرےگی،کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 12،12  اراکین کو شامل کیا جائےگا۔