Get Alerts

ایرانی وزیرخارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ ،علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال

ایرانی وزیرخارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ ،علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد: ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی۔

عباس عراقچی نے پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ حالات کو مزید بگاڑنے سے گریز کریں اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے نئی دہلی کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے بھارتی صدر، قومی سلامتی کے مشیر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں عراقچی نے یہ بات  واضح کی کہ ایران کے لیے جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام نہایت اہم ہے اور خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

ٹیگز: