لاہور:تحریک انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کو 9 مئی کے واقعات میں سزا کاٹنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔
میاں عباد فاروق کو جلاؤ گھیراؤ اور اشتعال انگیزی کے الزامات کے تحت دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ان کی رہائی عدالتی فیصلے اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عمل میں آئی۔
رہائی کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور ان کے اہلِ خانہ کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی، جنہوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔