Get Alerts

کراچی میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی:  سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 9 لاکھ 34 ہزار 662 روپے مقرر ہوئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2315 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس قیمت 4 ڈالر کم ہو کر 4713 ڈالر رہ گئی ہے۔
 
 
 
 

ٹیگز: