کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 43 روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے مقرر ہوئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 39 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 74 ہزار 166 روپے پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 43 سینٹ کمی کے بعد 4155.5 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔