Get Alerts

معرکہ حق، مودی سرکار اور بیانیے کی جنگ

معرکہ حق، مودی سرکار اور بیانیے کی جنگ

تحریر: وجیہہ تمثیل مرزا 


” پاکستان نے تو الٹا ہم پر ہی حملہ شروع کر دیا “۔۔۔۔۔۔۔۔ بھئی کوئی مودی جی کو بتاؤ کے حملہ پاکستان نے شروع نہیں کیا آپ کی انفارمیشن میں فالٹ تھا جو پہلگام واقعے جیسا جھوٹا اور من گھڑت الزام پاکستان کے اوپر لگا کر حملہ شروع کردیا۔ اب کیا پاکستان اپنا دفاع نہ کرے ؟ 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے قصوراور بہاولپور پر ڈرون داغ کر اپنی کم بختی کو خود دعوت دی۔ بھارت کا یہ پچھلا و طیرہ ہے ہمیشہ اپنی کرنی پاکستان کے سر منڈ دینا ! خیر ہماری افواج پاکستان اور پاک فضائیہ نے مودی سرکار کی جنتا کو جو دن میں تارے دکھائے اس کا الگ ہی مزہ ہے۔ اپنی افواج پاکستان اوروزیر اعظم پاکستان شہباز شریف  نے تو مودی سرکار کے رونگٹے کھڑے کروا دیے۔رپورٹ کے مطا بق پاکستان نے تنازع کے دوران 4 فرانسیسی رافیل سمیت6بھارتی طیارے مار گرائے۔ پاکستان نے بھارت کا غرور جس طرح خاک میں ملایا مثال نہیں ملتی۔

پاکستان کے ہاتھوں بھارتی فوجی تنصیبات کا جو حشر  ہوا وہ قابل ستائش تھا۔ بھارت کی تباہی کی فہرست تو بڑی لمبی ہے گنتے گنتے صبح سے شام ہو جائے لیکن فہرست ختم نہیں ہو گی۔ پاکستان نے بھارت کے بیاس براہموس میزائل ذخیرہ کرنے کی سہولت کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا گیا، نا صرف یہ کہ ادھم پور ایئر ڈیفنس سسٹم پر حملہ کر کے مکمل طور پر تباہ کر دیا اور ادھم پور ایئر بیس کو بھاری ساختی نقصان پہنچایا۔ پھر جی پٹھان کوٹ فوجی ایئرفیلڈ کو پاکستان نے میزائل حملے میں نشانہ بنایا۔ پھر باری آئی جی جالندھر  کی جہاں جالندھر ایئربیس پر جاری آپریشنز میں پاکستان نے حملہ کیا۔

پھر پاک فضائیہ کے ہاتھوں شامت آئی گجراتی  کی جہاں گجرات کے متعدد فضائی اڈوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ایسا کیسے ہو سکتا تھا کہ پاکستان دہلی کو بھول جائے ؟ پاکستان نے دہلی پر براہ راست تو کوئی حملہ نہ کیا لیکن  مستقبل کے ممکنہ ہدف کے طور پر دہلی پر کڑی نظر رکھی جا رہی تھی۔ پھر جی راجھستان کی اہم فوجی تنصیبات کا جو حال ہوا، نقصان کا تخمینہ نہ ہی لگایا جائے تو بہتر ہے ہم  پڑوسیوں کو شرمندہ ہوتا نہیں دیکھ سکتے بھئی پھر سری نگر کی نگر نگر تک پھیلی ہر ایئربیس کو نشانہ بنایا پاک فضائیہ نے۔ْ چندی گڑھ میں پاک فضائیہ نے ہتھیاروں کے ایک بڑے ڈپو کو نشانہ بنایا اور اسے بے اثر کر کے بھارت کوزیر کیا۔  ؎

اور تو اور جس طرح آدم پور ایئر بیس میں موجود ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو پاکستان نے تباہ کیااس کی مثال نہیں ملتی ، سرسا شہر میں ایئر فیلڈ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ تمام جلوے تو ایک طرف جو جلوہ افواج پاکستان نے اڑی میں بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور سپلائی ڈپو کو نشانہ بنا کر دکھایا اور بھارتی فوج کی ہوائیاں اڑا دیں، دہرنگیاری میں بھارتی توپ خانے کی پوزیشن کو نشانہ بنایا گیا۔ پھر راجوڑی میں ہیوی بھارتی ملٹری انٹیلی جنس ٹریننگ کا مرکز تباہ کیا گیا۔ پاک فضائیہ نے بھارت کے ہلواڑہ ایئرفورس اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر متعدد بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بٹھنڈہ ایئر فیلڈ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ مودی سرکار اور اسکی جنتا کو سبق سکھانے پر ہم افواج پاکستان، پاک فضائیہ پاک بحریہ اور حکومت پاکستان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، معرکہ حق زندہ باد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: neonews.pkاوراس کی پالیسی کا  کالم نگار/بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے

وجیہہ تمثیل مرزا  پاکستان میں مقیم ایک ملٹی میڈیا صحافی ہیں جو حقائق پر مبنی خبریں فراہم کرتی ہیں۔ شعبہ صحافت میں گریجویشن کے بعد پاکستان بھر میں اردو اور انگریزی دونوں اخبارات میں بطور خبر نگار، نیوز رپورٹر، کالم نگار کی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس کے ساتھ رجسٹرڈ نیشنل/بین الاقوامی صحافتی کونسلز، فورمز، پریس کلب اور ایسوسی ایشنز کے لیے نامزد ہیں ۔ ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا پر اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔ ٹیم سرعام میں بطور صحافی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان میں سماجی کارکن کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ٹیگز: