Get Alerts

معرکہ حق تو جیت لیا ، اب معرکہ معیشت جیت کر دکھائیں گے: ایس ایم تنویر 

معرکہ حق تو جیت لیا ، اب معرکہ معیشت جیت کر دکھائیں گے: ایس ایم تنویر 

لاہور: بزنس کمیونٹی کے ایک بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے ملک کی معاشی صورتحال اور کاروباری شعبے کے لیے اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاسپورٹ کو عالمی سطح پر عزت حاصل ہے اور فیلڈ مارشل و وزیراعظم کی قیادت کی دنیا بھر میں تعریف ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں نئی انڈسٹریز تو دور کی بات، پرانی صنعتیں بھی چل نہیں رہی ہیں، جبکہ بجلی اور بینکوں کے سود کی شرح بلند ہے۔ ایس ایم تنویر نے اس موقع پر کاروباری کمیونٹی کو خبردار کیا کہ اگر مقامی سطح پر چیمبرز کے درمیان جھگڑے جاری رہے تو یہ شرمناک ہوگا۔

انہوں نے سیکٹرل اکانومی اور ڈسٹرکٹ اکانومی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے تعاون سے آئی ایم ایف کے بوجھ سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ ایس ایم تنویر نے کہا، "معرکہ حق تو جیت لیا ہے، اب معرکہ معیشت جیت کر دکھائیں گے۔ ہمارے کاروبار چلیں گے تو ملک میں خوشحالی آئے گی۔"

یہ اجلاس ایس ایم تنویر کے والد کی تیسری برسی کے موقع پر منعقد ہوا، جس میں بزنس کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ٹیگز: