لاہور: ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان ملک کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔
ایس ایم تنویر نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہیں، پوری قوم ان کی عظیم قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں، ہم معرکۂ معیشت بھی جیت کر دکھائیں گے۔
ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے اجتماعی کوششوں اور عزم کی ضرورت ہے، پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔