Get Alerts

27 ویں آئینی ترمیم کے جائزے کے لیے پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری

 27 ویں آئینی ترمیم کے جائزے کے لیے پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری

اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کے جائزے کے لیے پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس میں ترمیم کی مختلف شقوں پر مرحلہ وار غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور چودھری محمود بشیر ورک کر رہے ہیں، جبکہ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک بھی زوم لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود ہیں اور انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ تاہم، جے یو آئی نے کمیٹی کا بائیکاٹ کر دیا ہے، جبکہ تحریک انصاف نے 27 ویں آئینی ترمیم پر بحث کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ آج اجلاس میں ان تجاویز پر غور کیا جائے گا جو گزشتہ روز زیر بحث نہیں آ سکیں۔ ان میں ججز کی ٹرانسفر، آرٹیکل 243 اور جوائنٹ کمانڈ جیسے اہم مسائل شامل ہیں۔ فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کی تجاویز پر غور کیا جائے گا اور اکثریتی رائے کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کوشش کی جائے گی کہ اجلاس شام 5 بجے تک مکمل کر لیا جائے۔ سینیٹر فاروق نائیک نے یہ بھی بتایا کہ کمیٹی نے 80 فیصد تجاویز پر غور کر لیا ہے، اور اب حتمی فیصلہ کیا جائے گا جو کہ پھر ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

ٹیگز: