Get Alerts

برازیل میں طوفانی بگولے کی تباہی: 6 افراد ہلاک، 750 زخمی

برازیل میں طوفانی بگولے کی تباہی: 6 افراد ہلاک، 750 زخمی

پارانا: برازیل کی ریاست پارانا میں طوفانی بگولوں نے شدید تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 750 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، طوفانی بگولوں نے گھروں کی چھتیں اُڑادیں، بجلی کے کھمبے گر گئے اور کئی عمارتوں اور پٹرول پمپس کو بھی نقصان پہنچا۔

طوفانی بگولوں کی شدت سے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، اور مقامی حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں اور ریسکیو کا عمل جاری ہے تاکہ متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے۔

یہ قدرتی آفت مقامی لوگوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بنی ہے، اور حکام متاثرین کی مدد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

ٹیگز: