لیبیا، 826 مشتبہ شدت پسندوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

لیبیا، 826 مشتبہ شدت پسندوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

لیبیا کے پراسیکیوٹر جنرل نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث 826 مشتبہ شدت پسندوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر د یئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں ان تمام مشتبہ شدت پسندوں کے بیرون ملک سفر پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔لیبیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق وارنٹ جاری ہونے کے بعد پولیس نے مصرات شہر سے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لیبیا بھر میں پھیلے دہشت گرد گروپوں کے درمیان آپس میں رابطے قائم ہیں۔

خیال رہے کہ اشتہاریوں کی ایک بڑی تعداد ترکی اور قطر میں مقیم ہے۔