پی ڈی ایم ایک دفعہ پھر متحرک ،حکومتی ایوانوں میں ہلچل 

Rana Sana ullah,PDM,PMLN,PTI,PPP,

فیصل آباد:پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے ایک دفعہ پھر حکومت کیخلاف محاذ گرم کر دیا ،اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ایک دفعہ پھر 11 اکتوبر کو بلا لیا گیا جس میں ممکنہ طور پر چیئرمین نیب کی تقرری سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا ئیگا ۔

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج جو حالات نظر آ رہے ہیں اس سے ہر دوسرا تیسرا شخص پریشان ہے ،کرپشن کا شور شرابا ہر طرف نظر آ رہا ہے ،جو کام پہلے 100 روپے دے کر ہو جاتا تھا آج 5 ہزار دے کر بھی نہیں ہو رہا ،انہوں نے کہا  اگر پیپلز پا رٹی پی ڈی ایم کی شرا ئط اور مشوروں پر عمل کر تی تو آ ج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے بلکہ ملک میں صا ف اور شفا ف الیکشن ہو چکے ہو تے ۔

انہو ں نے مزید کہا  کہ اسلا م آبا د میں جو  ہوا ئیں گر دش کر رہی ہے وہ میڈ یا پر نہیں آ رہی ، سلیکٹد وزیر اعظم کو لا نے وا لے خو د پر یشا ن ہے ،اس کا جا نا ٹہر گیا ،پیپلز پا رٹی اپنی غلطی کا آزالہ کر کے واپس پی ڈی ایم میں آسکتے ہیں ، پی ڈی ایم جما عتوں کا ایک ہی مطا لبہ ہے ملک میں صاف اورشفا ف   الیکشن کر وائے جا ئیں،  ملک میں ہر طر ف  کر پشن ،مہنگا ئی ،بے روز گا ری ،آقا پر وری کا با زار گر م ہے ،اسلا م آبا د  ٹا ؤٹو ں کی آما جگا ہ  بن چکا ہے۔