ورلڈ کپ، نیدرلینڈز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ، نیدرلینڈز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: File

حیدر آباد:  آئی سی سی انٹنیشنل ورلد کپ میں نیدرلینڈز نے نیوزی لینڈ کے خلاف  ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

804e41778e4bc238fb6870db1ad23aee

ٹاس کے موقع پر  نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کا انتخاب کرتے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن آج بھی بیماری کے باعث میچ نہیں کھیل رہے جبکہ ٹیم کی کپتانی ٹام لیتھم کے حوالے ہی ہے۔ 

خیال رہے کہ پہلے راؤنڈ کے میچوں کے بعد نیوزی لینڈ ورلڈ کپ اسٹینڈنگ میں سرفہرست ہے۔

c062f20cb44bc41fdcc5939d48fdf98c


 پلیئنگ الیون

نیوزی لینڈ : ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (w/c)، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ

نیدرلینڈز : وکرمجیت سنگھ، میکس اوڈوڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، سکاٹ ایڈورڈز (w/c)، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، رولوف وین ڈیر مروے، ریان کلین، آرین دت، پال وین میکرین

واضح رہے عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیدر لینڈ کی ٹیم اپنا پہلا میچ ہار چکی ہے جس میں اسے پاکستان نے 81 رنز سے مات دی تھی۔

مصنف کے بارے میں