Get Alerts

اسرائیل کا غزہ جنگ بندی کوآرڈینیشن سینٹر سے اسپین کو خارج کرنے کا اعلان

اسرائیل کا غزہ جنگ بندی کوآرڈینیشن سینٹر سے اسپین کو خارج کرنے کا اعلان

تل ابیب:  عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نے غزہ جنگ بندی سے متعلق سول و ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر سے اسپین کو خارج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ کوآرڈینیشن سینٹر امریکی صدر کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد خطے میں جنگ بندی کے نفاذ اور انسانی امداد کی فراہمی کے عمل کو مؤثر انداز میں مربوط بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسپین کے وزیراعظم نے لبنان، غزہ اور ایران پر اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

اسرائیلی حکومت کا مؤقف ہے کہ اسپین کا موجودہ سیاسی موقف اور حالیہ بیانات اس مشترکہ تعاون کے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتے، جس کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا۔

دوسری جانب سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے امن عمل سے متعلق عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو سکتا ہے اور خطے میں فریقین کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
 
 
 

ٹیگز: