Get Alerts

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

 ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں مون سون کا سیزن جاری ہے اور اس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔

ادھر لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی بارش ہوئی، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر کے بعض علاقوں میں صبح اور رات کے وقت بوندا باندی یا ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ اس وقت شہر میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ٹیگز: