ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کیپشن: فائل فوٹؤ نیو نیوز

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکا ن ہے ۔ ملاکنڈ ، ہزارہ، پشاور ، کوہاٹ ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ڈیژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلستان میں چند مقاما ت پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور اور پہاڑوں پر برف باری کا امکا ن ہے ۔اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہناہے کہ اسلا م آباد کے درجہ حرار ت میں دو درجے کمی کا امکان ہے ۔ گلگت بلتستان ، خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا۔
گلگت میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت منفی دو جبکہ سکردو میں منفی چار رہا۔محکمہ موسمیات کے ذرائع نے شہریوں کو خشک سردی سے بچنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں ، محکمہ موسمیات نے پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقے خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ ، پنجاب ، اسلام آباد ، گلگت ، بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔
سب سے زیادہ بارش سیدوشریف میں ہوئی جہاں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار 26ملی لیٹر رہی ، اسلام آباد میں 35ملی لیٹر ، راولپنڈی 37ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی ۔ ملک کے اہم ترین علاقے سکردو میں سب سے زیادہ سردی منفی 4ریکارڈ کی گئی ۔