Get Alerts

سندھ حکومت کا ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات پر فوری توجہ کا اعلان

سندھ حکومت کا ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات پر فوری توجہ کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے مابین بات چیت کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹرز نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی اور دورانِ گفتگو حادثات اور تشدد کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ شرجیل میمن نے حادثے میں ہونے والی جانوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے تشدد کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور تباہی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہیں اور ہم تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مسائل کو پائیدار انداز میں حل کریں گے تاکہ آئندہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

شرجیل میمن نے واضح کیا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے اور فسادات کو ہوا دینے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ڈمپر مالکان کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ڈمپرز میں کیمرا، جی پی ایس ٹریکر، انشورنس اور ڈرائیوروں کے لائسنس کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

مزید برآں، ٹرانسپورٹرز کے مالی نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
 

ٹیگز: