بھارتی پائلٹوں نے کلکتہ کے ائیر ٹریفک کنٹرول کو بیوقوف بنا دیا

بھارتی پائلٹوں نے کلکتہ کے ائیر ٹریفک کنٹرول کو بیوقوف بنا دیا

کولکتہ:تین بھارتی پائلٹوں نے کلکتہ کے ائیر ٹریفک کنٹرول کو بیوقوف بنا دیا بلکہ قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کلکتہ کے ائیر ٹریفک کنٹرول کو جلد لینڈنگ کے لیے بھارتی پائلٹس نے ایندھن کی کمی کا جھوٹا  پیغام دیا جس پر تینوں کو معطل کردیا گیا۔


سول ایویشن اتھارٹی کی تحقیقات کے مطابق تینوں پائیلٹس نے ائیر ٹریفک سے جھوٹ بولا، اس واقعہ کی خطرناک بات یہ تھی کہ عین اُس وقت تقریباََ 6طیارے لینڈنگ کے انتظار کر رہے تھے۔ اور ان تین طیاروں میں کس کو بھی ایندھن کی کمی کا سامنا نہیں تھا۔


یاد رہے بھارت میں فضائی صنعت ترقی کے راسے پر گامزن ہے اور پائلٹوں کی طرف ایسی حرکتیں معمول بنتی جا رہی ہیں جس کہ بنیادی وجہ پائلٹ اپنی فضائی کمپنی کی تشہیر کے لیے وقت اور اپنی ذاتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جھوٹ سے کام لیتے ہیں ۔