عمران خان نے پانامہ کمیشن بنانے کی بات کی اب خود بھاگ رہے ہیں:مریم اورنگزیب

عمران خان نے پانامہ کمیشن بنانے کی بات کی اب خود بھاگ رہے ہیں:مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سڑکوں پر آنے اور احتجاج کی دھمکیاں دینے کی بجائے ٹیلی فون اٹھائیں اور وزیراعظم نواز شریف سے اپنے مطالبات کے بارے میں بات کریں، انہیں اپنے مطالبات پہلے سندھ کو پیش کرنا چاہیں اگر وہاں بلاول کی شنوائی نہیں ہورہی ہے تو وزیراعظم سے سندھ حکومت کی شکایت لگا سکتے ہیں۔قومی سلامتی سے متعلق بے بنیاد خبر کی اشاعت کی تحقیقات کے بارے وزیراعظم کے نتائج کے مطابق فیصلہ کریں گے، عمران خان کی سیاست انتشار پر مبنی ہے۔

پانامہ پر کمیشن بنانے کی بات کی اب خود اس سے بھاگ رہے ہیں پانامہ حکومت کے لیے خطرہ تھا  نہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پاکستان نیشنل آرٹس کونسل میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سلسلے میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے مثبت تاثرکو فروغ دیتے ہوئے مذہبی اور معاشرتی اقدار کو ساتھ لے کر چلیں گے۔وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کا ترقی کا چہرہ ابھرا ہے۔ ادب،فلم انڈسٹری فنکاروں سب کے لیے حکومت کام کررہی ہے۔ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ان شعبوں کے ساتھ حکومت کے رابطوں کا فقدان رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر معمولی ورثہ اور ثقافت رکھتا ہے۔ فلک پوش پہاڑوں کی سرزمین بھی ہے اور کوسٹل ایریا بھی ہے بلند و بالا پہاڑ سیاحت اور دیگر طریقوں سے رابطوں کا کام دیتے ہیں۔بد قسمتی سے ان خوبصورت بلند و بالا پہاڑی مقامات سے ہمارے اپنے شہری آگاہ نہیں ہیں اپنے سیاحوں کو بھی ترغیبات دینے کی ضرورت ہے اپنے سیاحوں کے لیے بھی سہولت کار بننا چاہیے ان مقامات کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں ایک دن منانے کی تجویز ہے گھر گھر پیغام جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت ادب، فنکار، ثقافت، قومی ورثہ کو اجاگر کرنے سے پاکستان کا مثبت تاثر کو فروغ ملے گا۔

مصنف کے بارے میں