Get Alerts

مشہور فلمی جوڑا معاہدے پر متفق

مشہور فلمی جوڑا معاہدے پر متفق

لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اور ان کے سابق شوہر اداکار بریڈ پٹ بچوں کی حوالگی سے متعلق ایک معاہدے پر متفق ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان گزشتہ ستمبر سے اپنے 6 بچوں کی حوالگی کے حوالے سے کافی تناﺅتھا۔

تاہم عدالتی دستاویز کے مطابق جج نے کہا ہے کہ انجلینا جولی ہی بچوں کی واحد سرپرست ہوں گی۔واضح رہے کہ حال ہی میں انجلینا جولی لاس اینجلس میں گھر تلاش کر رہی تھیں تاکہ بچے اپنے والد کے قریب رہ سکیں۔