Get Alerts

اے ڈی بی نے پاکستان کو 68 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرض جاری کرنے کی منظوری دیدی

اے ڈی بی نے پاکستان کو 68 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرض جاری کرنے کی منظوری دیدی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 68 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا قرض جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے جاری کئے گئے 30 کروڑ ڈالرز کی رقم مالی اور تکنیکی طور پر مدد کیلئے فراہم کی جائے گی اور اس رقم سے انتظامی اصلاحات کے علاوہ توانائی کے شعبے کو بہتر کیا جائے گا۔ 
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ یہ رقم توانائی اور مالی شعبے میں پائیداری کے پروگرام کا دوسرا حصہ ہے جس میں سے 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز صوبہ خیبرپختونخواہ میں ہیلتھ سہولتوں کو بہتر بنانے پر خرچ ہوں گے۔

ٹیگز: