Get Alerts

اسرائیل کا عالمی دباؤ کے بعد اردن کے ساتھ واقع ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے لیے کھولنے کا اعلان

اسرائیل کا عالمی دباؤ کے بعد اردن کے ساتھ واقع ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے لیے کھولنے کا اعلان

تل ابیب :  عالمی دباؤ کے بڑھنے کے بعد اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اردن کے ساتھ واقع ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے لیے انسانی امداد اور تجارتی سامان کی ترسیل کے لیے دوبارہ کھول رہا ہے۔ یہ کراسنگ 23 ستمبر سے بند تھی، لیکن اب اسے دوبارہ آج سے کھول دیا جائے گا۔

اسرائیلی سکیورٹی حکام کے مطابق بارڈر کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت سکریننگ کی جائے گی۔ اضافی سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ امدادی سامان غزہ پہنچ سکے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی افواج غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھتی ہیں تو موجودہ جنگ بندی معاہدہ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ حماس نے ثالثی کرنے والے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے مجبور کریں۔

واضح رہے کہ 10 اکتوبر کو ہونے والے امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اب تک 370 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔ حماس کا موقف ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں معاہدے کی پائیداری کو متاثر کر رہی ہیں، اور عالمی برادری کو اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ وہ معاہدے کی مکمل پاسداری کرے۔

ٹیگز: