عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز کی سماعت18جنوری تک ملتوی

 عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز کی سماعت18جنوری تک ملتوی

حق میں فیصلہ آئے تو کہا جاتا ہے الیکشن کمیشن آزاد ، خلاف ہوتوکہتے ہیں ہم حکومت کیساتھ مل گئے :چیف الیکشن کمیشن

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز کی سماعت اٹھارہ جنوری تک ملتوی کر دی۔ ،چیف الیکشن نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے خلاف سیاستدان جتنے چاہیں بیانات دیں دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ 
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈسردار رضاخان نے سیاسی رہنماؤں پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے مزید کہا کہ سب سمجھتے ہیں کہ ہمارے خلاف بیان دےکرہم پردباؤڈال لیں گے۔سیاست چمکاناچاہتے ہیں توبیانات دیتے رہیں الیکشن کمیشن دباؤمیں نہیں آئےگا۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ کسی کے حق میں فیصلہ آئے تو کہا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد ہے،فیصلہ خلاف کریں تو پھر تنقید ہوتی ہے،باہرجاکرکہاجاتاہے ہم حکومت کیساتھ مل گئے ہیں۔
انہوں نے طلال چودھری کے وکیل اکرم شیخ کی عدم موجودگی پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا ک ہجب ریفرنسزکوآگے نہیں بڑھاناچاہتے توپھرواپس لے لیں۔

دوسری جانب طلال چودھری کے وکیل نے مزید مہلت کی استدعا کی تو عمران خان کے وکیل نے اسے تاخیری حربہ قرار دیدیا۔چیف الیکشن کمشنر نے ریفرنسز کی سماعت اٹھارہ جنوری تک ملتوی کردی۔

مصنف کے بارے میں