لاہور: نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ قصورمیں7سال کی بچی کے قتل کے واقعے پر دلی افسوس ہوا، حکومت اور متعلقہ ادارے سخت قدم اٹھائیں۔
تفصیلات کے مطابق قصور میں کمسن بچی کے ساتتھ زیادتی کے بعد قتل کی واردات نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا۔اس حوالے سے مختلف سیاسی و سماجی رہنماوں کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔
Heartbroken to hear about Zainab - a 7 year old child abused and brutally killed in Kasur, Pakistan. This has to stop. Gov and the concerned authorities must take action. #JusticeForZainab
— Malala (@Malala) January 10, 2018
اس موقع پر خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ملالہ بھی مظلوم کی حمایت میں بول پڑیں۔اس حوالے سے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ قصورمیں7سال کی بچی کے قتل کے واقعے پر دلی افسوس ہوا۔ ایسے واقعات کو روکنا ضروری ہے۔ حکومت اور متعلقہ ادارے ایسے واقعات کے خلاف ایکشن لیں۔