بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل خارج، این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد

 بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل خارج، این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور: الیکشن ٹربیونل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل کو مسترد کردی جب کہ یاسمین راشد کو ان این اے 130 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے آراو کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی جس دوران این اے 122سے عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے کے  خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان نااہل ہوچکے ہیں  اور ان کے تجویزہ کنندہ کا تعلق بھی این اے 122 سے نہیں جب کہ (ن) لیگ کے وکیل نے بھی عمران خان کی اپیل کی مخالفت کی۔

واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے توشہ خانہ کیس میں تین سال کیلئے نااہلی کی بنا پر کاغذات مسترد کردیے تھے.

 
ایپلٹ ٹربیونل نے آر او کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف  اپیل مسترد کردی۔

مصنف کے بارے میں