لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر اگر کسی بھی قسم کی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہوئی تو اس سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ایسے حالات سے نمٹنے کی پریکٹس پہلے ہی ہو چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا کام امن و امان قائم رکھنا ہے، جبکہ مذاکرات کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے بارے میں قرآن کریم میں واضح احکامات موجود ہیں اور ہمیں اپنی سوچ چھوڑ کر قرآن کریم پڑھنی چاہیے، سب کچھ واضح ہو جائے گا۔