Get Alerts

چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 31 کھرب 12 ارب ڈالر ہو گئے

چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 31 کھرب 12 ارب ڈالر ہو گئے
کیپشن: غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1.51 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 31 کھرب 12 ارب ڈالر ،فائل فوٹو

بیجنگ : چین نے کہا ہے کہ جون کے دوران اس کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں غیر متوقع طور پر اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی بانڈز کی قدر میں اضافہ ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جون کے دوران چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1.51 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 31 کھرب 12 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے جس کی وجہ امریکی بانڈز کی قدر میںاضافہ ہے۔مئی کے دوران چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 14.23 ارب ڈالر کی کمی ہوئی تھی۔