شاہد خاقان عباسی کیخلاف کیس، احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ موخر کردیا، 18 جولائی کو سنایا جائے گا

شاہد خاقان عباسی کیخلاف کیس، احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ موخر کردیا، 18 جولائی کو سنایا جائے گا
سورس: File

 اسلام آباد:  سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ ایک بار پھر موخر  کر دیا گیا ہے۔ ایل این جی ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ 18 تاریخ کو سنایا جائے گا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کے حوالے سے احتساب عدالت  نے ریمارکس دیئے کہ فیصلہ مکمل تحریر نہیں کیا جا سکا مزید وقت درکار ہے۔ 

عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنانے کیلئے نئی تاریخ مقرر کردی ۔ ایل این جی ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ 18 تاریخ کو سنایا جائے گا۔

یاد رہے گزشتہ پیشی میں نیب سمیت دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا  تھاجسے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 10 جولائی کو فیصلہ سنانا تھا۔ واضح رہے ملزمان نے نیب آرڈیننس کے تحت عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کررکھا تھا۔

مصنف کے بارے میں