شاہد خاقان عباسی کیخلاف کیس، احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، 10 جولائی کو سنایا جائے گا

شاہد خاقان عباسی کیخلاف کیس، احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، 10 جولائی کو سنایا جائے گا

اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کے حوالے سے احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جسے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 10 جولائی کو سنائیں گے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

دورانِ سماعت نیب نے ایل این جی ریفرنس سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں منتقل کرنے کا بیان دیا۔ نیب پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد یہ ایف آئی اے کا دائرہ اختیار ہے۔ ریفرنس سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا دائرہ اختیار ہے۔

نیب سمیت دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جسے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 10 جولائی کو فیصلہ سنائیں گے۔ یاد رہے ملزمان نے نیب آرڈیننس کے تحت عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کررکھا تھا۔

مصنف کے بارے میں