جس طرح چیئرمین پی ٹی آئی  اور وائس چیئرمین کو ضمانتیں دیں، مجھے بھی دیں،جیل میں ہر طرف کیڑے ، کمرے میں ہی واش روم:چودھری پرویز الٰہی کی ہائیکورٹ پیشی پر  دہائی 

جس طرح چیئرمین پی ٹی آئی  اور وائس چیئرمین کو ضمانتیں دیں، مجھے بھی دیں،جیل میں ہر طرف کیڑے ، کمرے میں ہی واش روم:چودھری پرویز الٰہی کی ہائیکورٹ پیشی پر  دہائی 

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے لاہورہائیکورٹ میں سماعت میں کہاکہ جس طرح چیئرمین پی ٹی آئی  اور وائس چیئرمین کو ضمانتیں دیں، مجھے بھی ضمانت دی جائے۔

انہوں سماعت کے موقع پر کہا کہ  جس طرح چیئرمین  پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین کو ضمانتیں دیں مجھے بھی دیں۔ پرویز الٰہی نے عدالت کو بتایا کہ ڈيڑھ ماہ سے جیل میں ہوں، جج نے پوچھا وہاں کیا مسائل ہیں۔اس پر  پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ وہاں مسائل کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، ہر طرف کیڑے ہیں، کمرے میں ہی واش روم ہے۔

فاضل جج نے استفسار کیا کہ  آپ کے پاس ایئر کنڈيشن ہے؟ جس پر پرویز الٰہی نے جواب دیا اے سی تو کیا ان کے کمرے سے پنکھا بھی نکال کر لے گئے ہیں۔

سرکاری وکیل نے کہا قوانین کے تحت ساری سہولیات دی گئی ہیں، پرویز الٰہی نے جواب دیا صرف تصویر کھینچںے کے لیے چیزیں لاتے ہیں اور واپس لے جاتے ہيں، یہ میرے ساتھ ایک دن جیل میں رہ کر تو دکھائیں، میرے پاؤں پھول گئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی جیل خانہ جات کو کل طلب کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں