بھارت سے بدترین شکست، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے تقریباً باہر

 بھارت سے بدترین شکست، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے تقریباً باہر

نیویارک : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم صرف 113رنز بناسکی اور مسلسل دوسرے میچ میں شکست ہوئی ہے۔ 

نیویارک میں کھیلا جارہا میچ  بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 19 اوور میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی جواب میں پاکستانی ٹیم بھی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ اور مقررہ 20 اوررز میں 113 رنز بناسکی۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پہلی مرتبہ بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہوئی۔ اس کے علاوہ  119 آل آؤٹ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کے خلاف بھارت کا کم ترین اسکور بھی ہے۔

بھارت کی اننگز:
پہلا اوور بغیر کسی نقصان کے 8 رنز پر مکمل ہوا تو بارش دوبارہ شروع ہونے پر میچ روک دیا گیا  اور کھلاڑی میدان سے باہر چلے گئے۔ بعد ازاں میچ شروع ہوا تو  ویرات کوہلی 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کےخلاف بھارت کی پہلی وکٹ 12 رنز پرگری۔

بھارت کی دوسری وکٹ 19 رنز پر گری جب بھارتی کپتان روہت شرما شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کےخلاف بھارت کی تیسری وکٹ 58 رنز پرگری جب اکثرپٹیل 20 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

 فوٹو: آئی سی سی
 
پاکستان کےخلاف بھارت کی چوتھی وکٹ 89 رنز پرگری۔ سوریا کمار یادیو 7 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔بھارت کی پانچویں وکٹ95 رنز پرگری جب شیوام ڈوبے 3 رنز بناکر نسیم شاہ کا تیسرا شکار بنے۔


پاکستان کےخلاف بھارت کی چھٹی اور ساتویں وکٹ 96 رنز پر گری جب محمد عامر کی مسلسل 2 گیندوں پر دو بھارتی بلے باز آؤٹ ہوئے۔ ریشبھ پنٹ 42 اور  رویندرا جڈیجا صفر پر محمد عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کےخلاف بھارت کی آٹھویں وکٹ 112 رنز پر گری جب ہاردک پانڈیا 7 رنز بناکر حارث رؤف کا شکار بنے۔ بھارت کی نویں وکٹ بھی 112 رنز پرگرگئی، جسپریت بمرا صفر پر حارث رؤف کا شکار بنے۔

بھارت کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ارشدیپ سنگھ تھے جو کہ 9 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ  نے 4 اوورز میں 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین آفریدی نے4 اوورز میں 29 رنز کےعوض 1 وکٹ حاصل کی۔حارث رؤف نے 3 اوور میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔


محمد عامر نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ عماد وسیم نے 3 اوورز میں بغیر وکٹ کے 17 رنز  دیے۔ افتخار احمد نے ایک اوور کیا اور 7 رنز دیے۔

مصنف کے بارے میں